Notification texts go here Contact Us Buy Now!

کاسٹک سوڈا کے جادوئی فائدے


 کاسٹک سوڈا کے جادوئی فائدے۔

جس سے خواتین کے کچن کی بہت سی مشکلات آسان ہوجائیں گی


کچن میں خواتین کو کھانا بنانے کے ساتھ ساتھ اور کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس کے لیئے وہ آسان حل ڈھونڈتی ہیں جس سے انکا کام آسانی سے بھی ہوجائے اور ان کا وقت بھی بچے۔ آج ہم انھی خواتین کے لیئے لائے ہیں کاسٹک سوڈا کے استعمال کی کچھ ایسی ٹپس جس سے باآسانی انکے روزمرہ کے مسئلے حل ہوجائیں گے۔ ✨ *سِنک میں پانی جم جانا:* ✨اکثر لوگوں کو شکایت ہوتی ہے کہ ہر تھوڑے دن بعد ان کے سِنک میں پانی جمع ہونے لگ جاتا ہے جس سے انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کا سب سے آسان حل یہ ہے کہ سِنک میں دو چمچ کاسٹک سوڈا کے ٹکڑے ڈال کر اس پر آہستہ آہستہ گرم پانی ڈالتے رہیں اس سے آپکا سِنک کھل جائے گا، کچھ دیر بعد نل کھول کر چیک کریں کہ اب پانی جمع تو نہیں ہورہا۔ ✨ *جلے ہوئے برتنوں کے داغ*:✨ برتنوں کا جل جانا کوئی نئی بات نہیں ہے اکثر اوقات بے دھیانی میں خواتین چولہے پر کھانا رکھ کر بھول جاتی ہیں ایسے میں کھانا تو جلتا ہی ہے ساتھ ہی ساتھ برتن بھی بری طرح متاثر ہوتا ہے پھر اس کا جلا پن اور کالک نکالنا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے، زیادہ تر دودھ پتی چائے بناتے وقت پتیلی جل جاتی ہے۔ اسکا آسان حل یہ ہے کہ جلی ہوئی پتیلی میں دو چمچ کاسٹک سوڈا ڈال کر اوپر سے گرم پانی ڈالیں اور آدھے گھنٹے کیلیئے چھوڑ دیں، پھر وہ پانی پھینک کر پتیلی کو دھوئیں ساری کالک نکل جائے گی۔ ✨ *کچن کے میلے اور چکنے کپڑے*✨. : کھانا بناتے وقت سب سے زیادہ گندگی، سالن کے دھبے اور چکنائی کچن کے کپڑوں پر لگتی ہے جو آسانی سے دھونے پر نہیں نکلتی، اس کیلیئے کاسٹک سوڈا کا استعمال بہترین طریقہ ہے۔ ایک بالٹی میں گرم پانی لیکر اس میں دو چمچ کاسٹک سوڈا ڈال کر ان میلے کپڑوں کو اس میں دیڑھ گھنٹے کیلیئے چھوڑ دیں، اسکے بعد اسے نکال کر پہلے سادے پانی سے پھر سرف سے دھولیں۔ فرق آپ خود محسوس کریں گی۔. ✨ 
مزید فوائد:
✨ ۔ گرم پانی میں کاسٹک سوڈا ڈال کر اس میں برتن دھونے والے اسپنج بھی دھوئے جاسکتے ہیں۔ ۔. کالی کراہی کو صاف کرنے کیلیئے بھی کاسٹک سوڈا استعمال ہوتا ہے۔ ۔ سفید کپڑوں پر جمے پسینے کے پیلے دھبوں کو صاف کرنے کیلیئے گرم پانی میں کاسٹک سوڈا ڈال کر کپڑے کو ایک سے دیڑھ گھنٹہ بھگا کر رکھیں اسکے بعد دھولیں۔

Post a Comment

Cookie Consent
We serve cookies on this site to analyze traffic, remember your preferences, and optimize your experience.
Oops!
It seems there is something wrong with your internet connection. Please connect to the internet and start browsing again.
AdBlock Detected!
We have detected that you are using adblocking plugin in your browser.
The revenue we earn by the advertisements is used to manage this website, we request you to whitelist our website in your adblocking plugin.
Site is Blocked
Sorry! This site is not available in your country.