اگر زمین گول ہے تو اس کے گرد سمندر کا پانی نیچے کیوں نہیں گرتا؟
یہ سوال عام طور پر لوگوں کے ذہنوں میں آتا ہے کہ اگر زمین واقعی گول ہے تو اس کے گرد موجود سمندر کا پانی نیچی کیوں نہیں گرتا ؟ اس سوال کا مستند اور منطقی جواب سائنسی قوانین اور فلکیاتی حقائق سے ثابت ہے۔
زمین کی ساخت گول (کروی) ہے، یہ بات اب محض مفروضہ نہیں بلکہ کئی سائنسی تجربات اور مشاہدات سے ثابت شدہ حقیقت ہے۔ اس ضمن میں سب سے مضبوط دلیل گریوٹی Isaac) کی ہے۔ سر آئزک نیوٹن (Gravity) یعنی کشش ثقل نے سترہویں صدی میں کشش ثقل کا قانون (Newton دریافت کیا، جس کے مطابق کائنات میں موجود بر دو اجسام ایک دوسرے کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔ زمین کے مرکز میں پایا جانے والا مادہ ایک طاقتور کشش ثقل پیدا کرتا ہے جس کی وجہ سے زمین کی سطح پر موجود بر چیز بشمول پانی ہوا اور دیگر تمام اشیاء زمین کے مرکز کی طرف کھنچی چلی جاتی ہیں Young & Freedman, 2012, University Physics).
یہی کشش ثقل پانی کو زمین کی سطح سے جڑ کر رہنے پر مجبور کرتی ہے۔ زمین کے گرد کوئی ایسی سمت یا جگہ نہیں ہے جسے ہم اوپر یا نیچے قرار دے سکیں کیونکہ زمین کے مرکز کی جانب ہر سمت نیچے تصور ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پانی ہر جانب سے زمین کے مرکز کی طرف مائل ہوتا ہے اور سمندر یا دریا کا پانی زمین کی سطح کو چھوڑ کر خلا میں نہیں گرتا )Halliday, Resnick & Walker, 2013, Fundamentals of Physics).
زمین کی کشش ثقل کے علاوہ ایک اور وجہ زمین کی اپنی بھی ہے۔ زمین اپنے محور پر (Rotation محوری گردش تیزی سے گھوم رہی ہے جس کی وجہ سے مرکز گریز قوت )Centrifugal Force پیدا ہوتی ہے۔ یہ قوت پانی اور دیگر اشیاء کو زمین سے باہر کی طرف دھکیلتی تو ہے مگر زمین کی کشش ثقل اس قوت سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے، لہٰذا یہ دونوں قوتیں مل کر ایک توازن پیدا کرتی ہیں جو پانی کو سطح زمین پر ہی رکھتا ہے Cutnell & Johnson, 2018, Physics).
مزید یہ کہ زمین کے گرد ہوا کا ایک دبیز غلاف بھی موجود ہے جو سطح پر پانی کے دباؤ (Atmosphere) اور درجہ حرارت کو متوازن رکھتا ہے اور پانی کو بخارات بن کر خلا میں جانے سے روکتا ہے۔ خلا میں پانی اس لیے نہیں گرتا کیونکہ خلا میں اوپر نیچے کی کوئی سمت نہیں، اور زمین کے گرد موجود کشش ثقل پانی کو مسلسل زمین کی سطح پر رکھتی ہے )NASA) Educational Resources, 2020).
اس طرح واضح ہوا کہ زمین کی گول شکل میں سے پانی کے نہ گرنے کی بنیادی وجہ زمین کی کشش ثقل زمین کی محوری گردش اور کرہ ہوائی کی موجودگی جیسے عوامل ہیں جنہیں سائنسی مشاہدات اور تجربات سے بارہا ثابت کیا.
0 Comments