ہم آسمانی بجلی سے کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں؟
ہر سال 2000 لوگ آسمانی بجلی گرنے سے موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔پھر سوال یہ ہے کہ ہم خود کو آسمانی بجلی سے کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں؟ہم مندرجہ ذیل اقدامات پر عمل پیرا ہو کر خود کو آسمانی بجلی سے محفوظ رکھنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔
🌟گرج کے ساتھ آسمانی بجلی پیدا ہوتی ہے۔یعنی جب بھی گرج کی آواز سنیں تو سمجھ جاٸیں کہ اس بادل میں آسمانی بجلی بھی ہوگی ۔لہذا گرج چمک کے دوران اگر آپ گھر یا کمرے سے باہر ہیں تو دھاتوں جیسے لوہا،چاندی،ایلومینم،کاپر وغیرہ جیسی چیزوں سے خود کو دور رکھیں کیونکہ ایسی چیزیں آسمانی بجلی کو اپنی جانب زیادہ کھینچنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
🌟گرج چمک کے دوران درخت کے نیچے کھڑے ہونے سے پرہیز کریں۔کیونکہ درخت کے نیچے کھڑا ہونا اور بھی زیادہ خطرناک ہے۔
🌟گرج چمک کے دوران باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔
🌟اگر آپ کار یا کسی گاڑی میں ہیں تو اس کے دورازے مکمل طور پر بند کردیں۔
(یہ دلچسپ معلوماتی تحریر واٹس ایپ گروپ 'انفارمیٹو نالج گروپ' سے لی گئی ہے اس گروپ میں شامل ہونے کے لیے واٹس ایپ نمبر صفر تین ایک دو نو دو دو دو ایک پانچ چار پر ایڈ لکھ کر سینڈ کریں)
🌟گرج چمک کے دورن بلند مقامات پر جانے سے اجتناب کریں کیونکہ بلند جگہوں پر آسمانی بجلی گرنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔
🌟گرج چمک کے دوران خود کو پانی سے دور رکھیے کیونکہ اتنے زیادہ وولٹیج کی بجلی کے پانی بہترین کنڈکٹر ثابت ہوتا ہے یعنی اس میں سے باآسانی بجلی گزر سکتی ہے۔
🌟ٹیلی ویژن، کورڈ فون، ریڈیو اور آپ کی وائرنگ میں لگے تمام الیکٹرانکس بند رکھیں۔
ایک غلط فہمی یہ بھی پاٸ جاتی ہے کہ گرچ چمک اس وقت ہوتی ہے جب بارش ہو مگر یہ بات درست نہیں ہے۔گہرے کالے بادل میں گرج چمک زیادہ ہوتی ہے۔لہذا جب بھی سر پر ایسا بادل منڈلاتا ہوا دیکھیں تو مندرجہ بالا اختیاطی تدابیر پر عمل ضرور عمل کریں۔
0 Comments