Advertisement

Responsive Advertisement

ہیڈ لائنز

پیزا کیسے بنا؟


 نیچے تصویرمیں دائیں طرف کا آدمی Raffaele Esposito تھا۔ اس شخص نے یورپ میں "غریب" سمجھی جانے والی اس ڈش میں انقلاب برپا کرکے اسے دنیا بھر میں ایک مشہور ڈش میں تبدیل کر دیا۔ یہی شخص مارگریٹا پیزا کا موجد تھا۔ آج تقریبا دنیا بھر کے ہر پیزا شاپ یا پیزا برانڈ میں آپ کو مارگریٹا پیزہ لازمی ملتا ہے۔ 



اس سے پہلے پیزا یہ صرف اٹلی کے نیپلز Naples شہر کے غریب محلوں میں پایک مقبول ڈش تھی، اور اس سے پہلے پیزا بغیر پنیر، ٹماٹر کی چٹنی، لہسن اور اوریگانو کے ساتھ صرف مرینارا پیزا تیار کیا جاتا تھا۔ لیکن سنہء 1889 میں، ساوائے کے بادشاہ امبرٹو اول اور ملکہ مارگریٹا کے نیپلز کے دورے کے دوران، شیف رافیل ایسپوسیٹو نے اطالوی پرچم کے رنگوں میں پیزا تیار کر کے ملکہ کو حیران کرنا دیا۔ 

اس نے ٹماٹر کی چٹنی سے سرخ، موزاریلا سے سفید اور تلسی سے سبز پیزا میں ڈال کر پرچم تیار کیا، اس طرح سنہء 1889 میں نیپلز میں پیزا میں مارگریٹا فلیور "پیزائیولو" رافیل ایسپوزیٹو کی بدولت ہمیں نصیب ہوا۔

0 Comments

Type and hit Enter to search

Close