اگر زمین گول ہے تو اس کے گرد سمندر کا پانی نیچے کیوں نہیں گرتا؟
اگر زمین گول ہے تو اس کے گرد سمندر کا پانی نیچے کیوں نہیں گرتا؟ یہ سوال عام طور پر لوگوں کے ذہنوں میں آتا ہے کہ اگر زمین واقعی گول ہے تو اس کے گرد موجود سمندر کا پانی نیچی کیوں نہیں گرتا ؟ اس سوال کا مستند اور منطقی جواب سائنسی قوانین اور فلکیاتی حقائق سے ثابت ہے۔ زمین کی ساخت گول (کروی) ہے، یہ بات اب محض مفروضہ نہیں بلکہ کئی سائنسی تجربات اور مشاہدات سے ثابت شدہ حقیقت ہے۔ اس ضمن میں سب سے مضبوط دلیل گریوٹی Isaac) کی ہے۔ سر آئزک نیوٹن (Gravity) یعنی کشش ثقل نے سترہویں صدی میں کشش ثقل کا قانون (Newton دریافت کیا، جس کے مطابق کائنات میں موجود بر دو اجسام ایک دوسرے کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔ زمین کے مرکز میں پایا جانے والا مادہ ایک طاقتور کشش ثقل پیدا کرتا ہے جس کی وجہ سے زمین کی سطح پر موجود بر چیز بشمول پانی ہوا اور دیگر تمام اشیاء زمین کے مرکز کی طرف کھنچی چلی جاتی ہیں Young & Freedman, 2012, University Physics). یہی کشش ثقل پانی کو زمین کی سطح سے جڑ کر رہنے پر مجبور کرتی ہے۔ زمین کے گرد کوئی ایسی سمت یا جگہ نہیں ہے جسے ہم اوپر یا نیچے قرار دے سکیں کیونکہ زمین کے مرکز کی جانب ہ...

